13 کلو کا ٹیومر کیسے نکالا؟ لاہور میں ڈاکٹرز کی ٹیم کی حیران کن کامیابی
لاہور کے جناح اسپتال میں 3 ڈاکٹرز کی ٹیم نے کینسر کی خاتون مریضہ کی کامیاب سرجری کر کے 13 کلوگرام کا ٹیومر نکال دیا۔
جناح اسپتال لاہور میں فاروق آباد سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون مریضہ خوشنو بی بی کے پیٹ سے 13 کلوگرام وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا۔ سرجری تین رکنی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی، جس کی قیادت معروف طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم نے کی۔
سرجری اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران ڈاکٹروں نے انتہائی احتیاط کے ساتھ خاتون کے جسم سے بڑا ٹیومر نکالا۔ ڈاکٹر طیبہ وسیم کے مطابق ٹیومر پھٹنے کے قریب تھا اور مریضہ کی جان کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا تھا۔
سائنس کی انقلابی دریافت: ایک ایسی مٹھاس جو کینسر سے نجات دلائے۔ تحقیق
فاروق آباد کی رہائشی مریضہ خوشنو بی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں اور ڈاکٹروں کی کوششوں پر شکر گزار ہیں۔
پروفیسر طیبہ وسیم کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہر ٹیومر کینسر نہیں ہوتا، لیکن وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ خطرناک بن سکتے ہیں۔ پیٹ میں غیر معمولی گٹھلی یا سوجن کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔
طبی حلقوں نے جناح اسپتال کی اس کامیاب سرجری کو پاکستانی میڈیکل سائنس کی اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے پروفیسر طیبہ وسیم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔