Aaj News

کراچی: سفاکی کی انتہا، شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کا گلا کاٹ کرقتل کردیا

مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، قتل گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ، مقتولہ کے 5 بچے ہیں، ملزم فرار
شائع 24 جولائ 2025 07:43pm

اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی میں شوہرنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھارآلے کی مدد سے گردن پروارکرکے بیوی کوقتل کردیا اور موقع پرسے فرا ہوگیا۔

شہر قائد میں ایک اور حوا کی بیٹی موت کے گھاٹ اتار دی گئی، اورنگی ٹائون فرنٹیئر کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی اور ماموں زاد کے مطابق دونوں کے ازدواجی تعلقات خراب تھے۔

تفصیلات کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی کے گھر سے 40 سالہ خاتون ملکیت بی بی کی لاش ملی ہے، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، مقتولہ کے 6 سالہ بیٹے نے بتایا کہ والد نے پہلے والدہ کو پتھر مارا پھر چھری سے گلا کاٹ دیا، خاتون کے پانچ بچے ہیں، مقتولہ کے ماموں زاد بھائی کے مطابق بچے نے قتل کی اطلاع دی۔

کراچی:کورنگی میں سفاکی کی انتہا، شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا

مقتولہ کے 6 سالہ بیٹے نے مزید بتایا کہ باپ نے پہلے ماں کو بلاک مارا، پھر گلا کاٹا دیا۔ بچے کے کپڑوں پر خون کے نشانات بھی موجود تھے۔ خاتون کے 5 بچے ہیں، جن میں سے 3 واردات کے وقت گھر پر موجود تھے۔

مقتولہ کے ماموں زاد بھائی کا کہنا ہے کہ بہن کی شادی کو کافی وقت ہوگیا تھا لیکن شوہر کی اس سے نہیں بنتی تھی، قتل کے بعد بچے نے ہمیں اطلاع دی۔

کراچی: اورنگی ٹائون میں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ فرار ہوچکا ہے، تفتیشی حکام

پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل چھری برآمد کرلیا ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے پولیس کے مطابق ملزم شعیب واردات کے بعد فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Orangi Town

crime report

women murder

karachi police