Aaj News

بلوچستان میں جوڑے کے بہمانہ قتل کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

مذمتی قرارداد رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو کی جانب سے جمع کروائی گئی
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2025 08:27pm

بلوچستان میں جوڑے کے بہمانہ قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔

بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی قرارداد رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وحشیانہ عمل آئین پاکستان کے خلاف ہے جبکہ قرارداد میں قتل کے عمل کو غیر اسلامی اور غیر ثقافتی قرار دیتے ہوئے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سندھ اسمبلی ایوان بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، وحشیانہ قتل اسلامی تعلیمات، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے خلاف ہے، تمام ملوث افراد کو جلد سزا یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔

شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔

بلوچستان

Sindh Assembly

Resolution

Honor Killing

couple murder

Degari Honor Killing