Aaj News

نیتن یاہو بیمار پڑ گئے، طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

نیتن یاہو آرام کے دوران گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے، دفتر کا بیان
شائع 21 جولائ 2025 12:25pm

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، طبی معائنے پر آنتوں میں سوزش اور پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔

دفتر کے مطابق نیتن یاہو کو تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہیے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو آرام کے دوران گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو کو 2023 میں پیس میکر لگایا گیا تھا، اور گزشتہ دسمبر میں ان کا پروسٹیٹ نکالا گیا تھا جب انہیں پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔

Benjamin Netanyahu

food poison