Aaj News

کراچی: چینی کی قیمتوں میں کمی، ہول سیل مارکیٹ میں 174 روپے فی کلو تک آ گئی

ریٹیل مارکیٹ میں فی الحال چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو پر برقرار ہے
شائع 21 جولائ 2025 12:12pm

کراچی میں چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 174 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل نرخوں میں 10 روپے فی کلو کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں فی الحال چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں قیمت کم ہونے کا اثر جلد ریٹیل مارکیٹ پر بھی پڑے گا، اور عام صارف کو ریلیف ملے گا۔

karachi

sugar price

Sugar Whole Sale Rate

Sugar Retail rate