Aaj News

کراچی کا شہری شادی کے چکر میں ڈاکوؤں کے ہنی ٹریپ کا شکار، لاکھوں روپے تاوان طلب

رشتہ کے لیے گھوٹکی بلایا اور اغوا کرلیا، پولیس نے بازیاب کرالیا
شائع 21 جولائ 2025 12:14am

شادی کا شوق کراچی کے شہری کو ڈاکوؤں کے نرغے میں لے گیا، ڈاکوؤں نے شہری کو ہنی ٹریپ کر کے گھوٹکی بلایا اور اغوا کرلیا۔

شادی کے لیے رشتہ تلاش کرنے والا ایک شہری کراچی سے گھوٹکی کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں پھنس گیا۔ متاثرہ شہری نے فیس بک پر رشتہ کی ضرورت کے لیے رابطہ کیا تھا، جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں نے اسے ہنی ٹریپ میں پھنسایا اور گھوٹکی بلا کر اغوا کر لیا۔

ڈاکوؤں نے شہری سے لاکھوں روپے کا تاوان طلب کیا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس نے چند روز کی محنت کے بعد متاثرہ شہری کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

robbers

Ghotki

Honey Trap

Karachi citizen