Aaj News

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی، 63 افراد گرفتار

اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا
شائع 20 جولائ 2025 09:09am

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ لندن، ایڈن برگ، مانچسٹر، برسٹل میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ عمارت کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 63 کو گرفتار کرلیا۔

مظاہرین نے فلسطین ایکشن گروپ کا نام دہشت گروں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ برطانیہ نے رواں ماہ فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

برطانیہ میں ’فلسطین ایکشن‘ گروپ پر پابندی عائد ، حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر

دوسری جانب اسرائیل میں ہزاروں صیہونی ایک بار پھر نیتن یاہو حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق یرغمالیوں کے اہلخانہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف بڑا مظاہرہ کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کی احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی طرف احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

England

Palestine

Protest Against Israel