Aaj News

ویتنام میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، مرنیوالوں کی تعدا 38 ہوگئی

کشتی میں 53 افراد سوار تھے، 12 سالہ بچے سمیت 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2025 07:58pm

ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، مقامی میڈیا کےحوالے سے بتایاگیاہے کہ زندہ نکالے جانے والوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے جو الٹنے والی کشتی کے نیچے بننے والے ایک ایئر پاکٹ میں پھنس گیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمالی ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں پیش آیا، مرنے والوں میں بیشتر ویتنامی شہری ہیں جو دارالحکومت ہنوئی سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔

لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق 16 پاکستانیوں میں 13 کا تعلق پاراچنار سے ہونے کی تصدیق

کانگو میں کشتی جل کر ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 11 افراد کو پانی سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

ویتنامی بارڈر گارڈز اور بحریہ کا کہنا ہے کہ ونڈر سیز نامی کشتی پر 53 افراد سوار تھے جب طوفان کے باعث وہ الٹ گئی اور حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 2011 میں اسی مقام پر کشتی ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ طوفان وِپھا، جو اس سال جنوبی بحیرہ چین سے ٹکرانے والا تیسرا طوفان ہے، آئندہ ہفتے کے اوائل میں ویتنام کے شمالی ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

Vietnam

34 dead

Tourist boat capsizes