Aaj News

پنجاب میں بارش سے تباہی: جہلم میں فلیش فلڈنگ سے انفراسٹرکچر تہس نہس، دارا پل ریلے میں بہہ گیا

بارش کے باعث پانی کھیتوں اور قریبی آبادیوں میں داخل، کئی دیہات زیرِ آب آ گئے اور مرکزی شاہراہ پر دراڑیں پڑ گئیں
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2025 11:52pm

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے شدید تباہی ہوئی۔ جہلم میں فلیش فلڈنگ کے باعث انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور دارا پل پانی میں بہہ گیا۔ رینالہ خورد میں برساتی پانی کھیتوں اور قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا، جبکہ لیہ میں باجرے سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ پنڈی بھٹیاں کے کئی دیہات زیرِ آب آ گئے اور ننکانہ صاحب میں پانی قبرستان میں داخل ہو گیا۔ منڈی بہاالدین کی مرکزی شاہراہ پر دراڑیں پڑ گئیں۔

پنجاب میں بارشوں کے بعد کئی اضلاع میں سیلاب کا سامنا ہے، سیکڑوں ایکڑ رقبے پرفصلیں زیر آب آ چکی ہیں۔ بارشوں کے باعث میانوالی کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چشمہ بیراج پر درمیانے، جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے سندھ میں طغیانی سے لیہ کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے، رینالہ خورد میں برساتی نالہ ٹوٹ گیا، جس سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا، سیکڑوں ایکڑ رقبے پرکھڑی فصلیں زیرآب آ گئیں۔

جڑواں شہروں میں مزید بارشوں کے پیشِ نظر راول ڈیم کے اسپل ویز آج صبح کھولنے کا فیصلہ

جہلم میں فلیش فلڈنگ کے باعث انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور دارا پل پانی میں بہہ گیا۔

منڈی بہاالدین میں بارش سے نئی تعمیر کی گئی سیوریج پائپ لائن بیٹھ گئی، مرکزی شاہراہ میں دراڑیں پڑ گئیں۔ پنڈی بھٹیاں میں بارشوں سے متعدد دیہات زیرآب آگئے۔

پاکپتن میں دفعہ 144 کے باوجود کمسن بچوں کی نہر میں نہانے کی ویڈیو سامنے آگئی، ننکانہ صاحب میں بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

19 تا 25 جولائی تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے نے 19 سے 25 جولائی تک کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں بارش سے 119 اموات: سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب نے تصدیق کر دی

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شامل ہیں، جہاں نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

سندھ کے شہروں، خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

flash flooding

Punjab rain

rain emergency

Monsoon 2025

Flood Damage

Infrastructure Collapse

Jhelum Bridge Collapse