Aaj News

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 19 جولائ 2025 07:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نورکے قریب سڑک پردھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکےمیں گاڑی میں سوارایک شخص شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب سڑک پر دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص شہید ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

quetta

Blast