Aaj News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے

اسحاق ڈار بائیس جولائی کو سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے
شائع 19 جولائ 2025 09:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آج رات لندن قیام کے بعد کل نیویارک روانہ ہونگے، اسحاق ڈار بائیس جولائی کو سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ آج رات لندن میں قیام کریں گے اور کل نیویارک روانہ ہوں گے۔

اس دورے کے دوران اسحاق ڈار 22 جولائی کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں عالمی، علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے بھی اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے، جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا میں سکیورٹی اور امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد عالمی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور سفارتی سطح پر اہم روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

Deputy PM Ishaq Dar

amrica visit