Aaj News

کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری، بادل برسنے کو تیار

آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ موسم عمومی طور پر مرطوب ہو گا
شائع 19 جولائ 2025 10:03am

کراچی میں آج مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز ہونے جا رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔ آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ موسم عمومی طور پر مرطوب ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ صبح کے وقت موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

شہر کے باسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

karachi weather

Karachi Rain

Monsoon 2025