پاکستانی بحری جہاز عدم ادائیگیوں کے سبب موزمبیق میں ضبط، عملہ گرفتار

بیرا پورٹ پر کئی روز سے پھنسے جہاز پر حالات سنگین، کیپٹن کی حکومتِ پاکستان سے مدد کی اپیل
شائع 18 جولائ 2025 07:11pm

افریقی ملک موزمبیق کے بیرا پورٹ پر کھڑا پاکستانی بحری جہاز گیس فلیک مالی واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ضبط کر لیا گیا، جبکہ اس کے عملے کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جہاز کے کیپٹن اسلم کے مطابق عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے، خوراک اور پانی ختم ہو چکا ہے اور جہاز پر بنیادی سہولیات بھی متاثر ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ”جہاز کا اے سی بند ہو چکا ہے، جلد ایمرجنسی لائٹس بھی بند ہو جائیں گی اور موبائل فون سے رابطہ ممکن نہیں رہے گا۔“

کیپٹن اسلم نے حکومتِ پاکستان سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عملے کی رہائی اور جہاز کو چھڑوانے کے لیے فوری اقدامات کرے، تاکہ کسی بڑے انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جہاز کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، جس پر موزمبیق کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو بندرگاہ پر روک لیا اور عملے کو حراست میں لے لیا۔

کیپٹن اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان حکام اس معاملے کو دیکھیں اور عملے اور جہاز کو جھڑانے کے اقدامات کریں۔

Mozambique

seized

Pakistani ship