Aaj News

سینیٹ الیکشن ۔۔ خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرانے پر متفق

وزیراعلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات میں اتفاق ہوگیا، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے کا فارمولا برقرار
شائع 18 جولائ 2025 09:35am

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت وزیراعلیٰ سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ حکومت کو چھ جبکہ اپوزیشن کو پانچ نشستیں دی جائیں گی، اور یہ فارمولا برقرار رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم ملاقات ختم ہو گئی ہے، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ملاقات میں بلا مقابلہ امیدواروں کو منتخب کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے کا پہلے سے طے شدہ فارمولا برقرار رکھا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر ارکان حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات مزید بڑھ گئے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں نامزد امیدواروں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امیدواروں کے حوالے سے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدواروں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔

Senate elections

cm kpk

KPK Assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

KPK Senate Elections