Aaj News

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 25 فلسطینی شہید

24 گھنٹوں میں 93 شہادتیں، امدادی مراکز و گھروں کو نشانہ بنایا گیا، شہدا کی مجموعی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کر گئی
شائع 17 جولائ 2025 06:56pm

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں، آج مزید 25 فلسطینی شہید کر دیے گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہادتوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے، اور 278 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، امدادی مراکز اور رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

خان یونس میں ایک امدادی مرکز پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد اب 58,573 ہو چکی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور بمباری سے 18 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے جبالیہ اور شمالی غزہ کے رہائشیوں کو ایک بار پھر جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہر روز اوسطاً 10 میں سے ایک بچہ دونوں یا ایک ٹانگ سے محروم ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق صرف گزشتہ چھ ہفتوں میں امداد کے منتظر 875 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

israeli air strikes

GHAZA WAR