Aaj News

سوجے ٹخنے، جوڑوں پر نیل: ٹرمپ کی اس حالت کی وجہ کیا ہے؟

ٹرمپ کے ٹخنوں کی سوجن نے ان کی صحت سے متعلق خدشات کو جنم دے دیا
شائع 17 جولائ 2025 11:49am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوجے ہوئے ٹخنوں اور جوڑوں پر پڑنے والے نیل نے ان کی صحت کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ہفتے کے روز کلوب ورلڈ کپ فائنل میں چیلسی کی پیاریس سینٹ جرمین کے خلاف فتح کا گواہ بنے۔ تاہم اس میچ میں ان کے سوجے ہوئے ٹخنوں نے سب کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق خدشات جنم لینے لگے۔

اگرچہ ٹرمپ نے رواں برس کے آغاز میں اپنی سالانہ صحت کی جانچ میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی، پھر بھی آن لائن چہ مگوئیاں اور صحت کے حوالے سے سوالات مسلسل جاری ہیں۔ ان کے ٹخنوں کی سوجن حالیہ واقعہ ہے جس نے ان کے صحت کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں شروع کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جیف فوسٹر مینوئل کے میڈیکل ڈائریکٹر نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ٹرمپ کے سوجے ہوئے ٹخنوں کی وجہ مختلف عوامل ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ ’خفیہ جاسوس‘ قرار، سوشل میڈیا پر نئی ہیرو بن گئیں

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹخنوں کی سوجن مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے، جیسا کہ گرمی میں زیادہ دیر تک کھڑا رہنا، دل یا جگر کے مسائل۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑی تشویش دل کی ناکامی ہے، جو ایک ایسی حالت ہے جس میں دل خون کو جسم میں مناسب طور پر پمپ نہیں کر پاتا، جس کے نتیجے میں ٹخنوں اور پیروں میں سیال جمع ہونے لگتا ہے۔

ڈاکٹر فوسٹر نے مزید کہا کہ ہم سب گرمی میں جرابوں کے ارد گرد تنگی محسوس کرتے ہیں، لیکن عموماً صحت مند افراد میں ٹخنوں کی سوجن نہیں دیکھی جاتی۔ یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا کچھ اور سنگین صحت کے مسائل ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ کے وزن میں کمی

گزشتہ چند مہینوں میں ٹرمپ کا وزن کم ہوتا ہوا نظر آیا ہے۔ ڈاکٹر ڈینیئل ایٹکنسن نے آئرش اسٹار کو بتایا کہ اس وزن میں کمی کی کچھ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

’بھارتی وزیراعظم ہو تو جان لو۔۔۔‘ نیٹو کی روس سے تیل خریداری پر بھارت کو سنگین نتائج کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ اگر ہم فرض کریں کہ ایک شخص، جو 80 سال کی عمر میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالے، تو اس کے وزن میں تبدیلی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

ایک 80 سالہ شخص جس کا شیڈول بہت مصروف ہو، مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے جو وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ذیابیطس وزن میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے جب بیماری کو صحیح طریقے سے کنٹرول نہ کیا جائے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اور انسولین کی مزاحمت بھی بڑھ سکتی ہے۔

ٹرمپ کی حالیہ صحت کی جانچ

یہ تمام باتیں اس وقت سامنے آئیں جب ٹرمپ کے معالج، کیپٹن شان بارابلیہ نے حال ہی میں ان کا معائنہ کیا اور کہا کہ ٹرمپ جسمانی طور پر بہترین حالت میں ہیں، اور اس سال کے آغاز میں یہ کہا تھا کہ وہ شاندار ذہنی اور جسمانی صحت میں ہیں۔

President Donald Trump

swollen ankles

bruises

liver disease

Cardiologist explains

trump health concern