باجوڑ: ڈی ایچ کیو اسپتال کے قریب آئی ای ڈی دھماکا
سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے
باجوڑ میں خار کے مرکزی علاقے میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے گیٹ کے ساتھ نصب شدہ آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان کا گھر اسپتال کے قریب واقع ہے، تاہم پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
KPK
Blast
hospital
bajur
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔