کراچی: گورکن نے دو نشئیوں پر چھریوں سے حملہ کردیا ، ایک جاں بحق
پولیس نے گورکن کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا
کراچی میں پاکستان بازار کے علاقے میں جھگڑے کے دوران گورکن کے چھریوں سے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نشے کے عادی دو افراد کا گورکن سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑے کے دوران گورکن نے طیش میں آکر دونوں افراد پر چھریوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں محمد علی نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شخص عمران زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد نشے کے عادی تھے اور واقعے کے بعد ملزم گورکن کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
karachi
Murder
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔