Aaj News

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا سینٹ انتخاب مل کر لڑنے کا فیصلہ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیراعظم اور صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمن تینوں کا فارمولے پراتفاق
شائع 16 جولائ 2025 11:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا سینٹ انتخاب مل کرلڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف نے سینیٹ انتخابات میں مل کر لڑنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات میں یہ حکمت عملی طے پائی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے دو اور جے یو آئی ایف کے دو امیدواروں کو سینیٹرز بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود اور روبینہ خالد، جے یو آئی ایف کے عطا الحق دریش اور دلاور خان کو سینیٹر منتخب کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد کو بھی سینیٹر بنایا جائے گا۔ یہ مشترکہ حکمت عملی سینیٹ انتخابات کے لیے تزویراتی اہمیت کی حامل ہے۔

سینیٹ انتخابات بلا مقابلہ یا ووٹنگ کے ذریعے ہونے پر دونوں صورتوں میں تینوں بڑی جماعتوں کی حکمت عملی یہی ہوگی۔

Senate elections

meeting

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari