Aaj News

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد

ایڈمرل نوید اشرف نے "معرکۂ حق" میں بحریہ کی کارکردگی کو سراہا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2025 10:05pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ”معرکۂ حق“ کے دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا، اور اسے قومی سطح پر بحری دفاع کی ایک نمایاں جھلک قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے سمندری راستوں سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے فعال اقدامات کو بھی سراہا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے بغیر پائلٹ سسٹمز کی ترقی پر زور دیا، جن میں ڈرونز، بغیر عملے کے زیرِآب اور سطحی جہاز شامل ہیں۔ ان جدید نظاموں کی مدد سے نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو گا۔

Pakistan Navy

اسلام آباد

Command and Staff Conference