صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر آمد پر صدر مملکت نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور صدر میں خوشگوار مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
صدر اور وزیراعظم نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ صدر اور وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی تعاون کے ساتھ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف جب ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔
صدرآصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایوان صدر آمد پر خوش آمدید کہا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔