Aaj News

انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت عسکری روابط مزید مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2025 07:28pm

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے انڈونیشیا کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاجفری سجامسودین نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت عسکری روابط مزید مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاجفری سجامسودین کی قیادت میں وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی کی صورت حال اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور عسکری تعاون کو سراہا گیا۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ISPR

Field Marshal Asim Munir

Indonesian Defense Minister

Lt. Gen. (R) Sjaafri Sjamsoedin

GHQ Visit