اوگرا نے جولائی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی
جولائی کے لیے عوام کو بڑی ریلیف دیتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی (ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGPL) کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمت پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم ہے۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے صارفین کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جس میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث جولائی میں یہ کمی ممکن ہوئی ہے، جس کا فائدہ پاکستان کے صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کو ملے گا۔
یہ کمی نہ صرف صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دے گی بلکہ گیس پر انحصار کرنے والے صنعتی شعبے کو بھی جزوی سہولت پہنچا سکتی ہے۔ حکومت اور اوگرا کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے توانائی کے شعبے میں بھی استحکام آئے گا۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔