Aaj News

انڈونیشیا میں 11 سالہ بچے کا کشتی پر منفرد ڈانس وائرل

کالا لباس اور چشمے پہنتے بچے کو دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے ‘دی ریپر’ کا خطاب دے دیا
شائع 15 جولائ 2025 12:37am

انڈونیشیا میں کشتی ریس کے دوران 11 سالہ بچے نے توازن برقرار رکھنے کے لیے غیردانستہ طور پر کیا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ریس میں 11 سالہ ریان کشتی کے سرے پر کھڑا ہوکر اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہا تھا کہ اچانک ڈگمگا گیا، اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے اپنے بازوؤں کے ذریعے ڈانس شروع کردیا۔

کالا لباس، کالی ٹوپی اور اس پر کالا چشمہ پہنے 11 سالہ ریان کو نہیں پتا تھا کہ اس کا غیر دانستہ طور پر ہونے والا ڈانس، راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گا۔

بچے کے ڈانس کو ’اورا فارمنگ‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ریان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ سب نہیں سوچا تھا لیکن موقع کی مناسبت سے خود بخود یہ ڈانس اسٹیپ ہوگیا۔

’’اورا فارمنگ کڈ آن بوٹ‘‘ اور ’’بوٹ ریس کڈ اورا‘‘ جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ دنیا بھر کی مشہور شخصیات اس ڈانس کلب میں شامل ہوگئیں، عوام نے بچے کو ’’دی ریپر‘‘ کا لقب دے دیا۔

Indonesia

goes viral

11 year old boy

unique dance

on a boat