ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی قرارداد منظور
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت اور جائیداد ضبط کرنے کی ترمیمی قرار داد منظور ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے پر اپیل کا بھی حق نہیں ہوگا۔
سپریم نینشل سیکیورٹی کونسل کو دشمن ریاستوں اور گروہوں کی شناخت کا اختیار مل گیا۔
نظر ثانی شدہ متن کے مطابق اگر کوئی شخص دشمن ریاستوں اور گروہوں کیلئے کسی بھی انٹیلی جنس ، جاسوسی کی سرگرمی اور آپریشنل کارروائی میں ملوث پایا گیا تو اسے پھانسی سے لے کر جائیداد تک کا ضبط کیا جانا شامل ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سزائے موت کے علاوہ دیگر سزاؤں کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی جبکہ سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں زیادہ سے زیادہ 10 دن کے اندر اپیل کی جا سکتی ہے۔
بڑا انکشاف: ایران کے صدر اسرائیلی حملے میں زخمی، اعلیٰ قیادت بال بال بچ گئی
اس کے علاوہ یہ بل سائبر حملوں، جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز، اور حساس معلومات کو غیر ملکی میڈیا تک پہنچانے جیسے اقدامات کو بھی نشانہ بنائے گا۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔