پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، پیٹرول 6 روپے 60 پیسے تک بڑھنے کا امکان
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا امکان ہے
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 27 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ابتدائی ورکنگ اوگرا (اوائل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو بھجوا دی گئی ہے، جو حتمی ورکنگ تیار کر کے کل وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی منڈی میں نرخوں اور درآمدی لاگت کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔
petrol price
Petroleum products
petroleum prices
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔