کراچی میں بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
آج صبح لسبیلہ، ناظم آباد، سرجانی سمیت کئی علاقوں میں پلکی بوندا باندی ہوئی
محکمہ موسمیات نے 18 جولائی سے کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ اس دوران تیز بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں بدھ کی صبح مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لسبیلہ، ناظم آباد، سرجانی اور اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں بھی بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
karachi weather
rainy weather
Weather Updates
Drizzling in Karachi
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔