کراچی : قیوم آباد میں بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی
حادثہ بس کی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا،پولیس
کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بس کی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے اور بسوں کی فٹنس چیک کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
karachi
Accident
Road Accident
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔