صدر ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی نظام دینے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز بھیجیں گے، کیونکہ ان کی انتظامیہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جنگ بندی پر مذاکرات سے انکار پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا شکار ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹس بھیجیں گے، جن کی انہیں شدید ضرورت ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کتنی پیٹریاٹ بیٹریز یوکرین کو دی جائیں گی، لیکن انہیں کچھ ضرور دی جائیں گی کیونکہ انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔
پاک بھارت جنگ حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی تھی، فرانسیسی صدر کا اعتراف
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی انتظامیہ نے یورپ میں نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ یہ ہتھیار کییف کو منتقل کر سکیں۔
ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں، جہاں ان کی گفتگو کا محور یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے منصوبے پر ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ پیوٹن سے مایوس ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔