Aaj News

امریکی صدر ٹرمپ نے پیوٹن سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

ہمیں پیوٹن کا رویہ پسند نہیں، روس پر مزید سختی کر سکتے ہیں، ٹرمپ
شائع 14 جولائ 2025 08:49am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ناراض ہوں وہ باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ میں بمباری بھی کرتے ہیں اور ہمیں یہ رویہ پسند نہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر مزید کیا سختی کرسکتے ہیں اس حوالے سے جمعے کو تفصیلی بات کروں گا۔

ٹیکساس میں سیلاب سے تباہی: صدر ٹرمپ کا دورہ تنقید کی زد میں، صحافی کو ’شیطان صفت‘ قرار دے دیا

خبرایجنسی کے مطابق رواں ماہ امریکی سینیٹ میں روس پر پابندیوں سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔ بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت درکار ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام: محکمہ خارجہ کے 1400 سے زائد ملازمین برطرف

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ٹیرف کی وجہ سے امریکا میں بہت پیسہ آرہا ہے، معاشی اعداد وشمار مثبت ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

russia

U.S

Ukraine

President Donald Trump

Russian President Vladimir Putin