نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیرخارجہ سے رابطہ، ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتوار کے روز نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سعیدوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے پر گفتگو کی، اس منصوبے کے فریم ورک ایگریمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کونسل اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہوگا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایس سی او کے مستقل اداروں کے سربراہان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شرکاء ایس سی او کے مختلف شعبوں میں تعاون اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین پہنچیں گے، جہاں وہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کے علاوہ بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر چین کا دورہ بھی کریں گے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔