Aaj News

نارتھ کراچی کے گھر سے مردہ حالت میں ملنے والا نوجوان ڈاکو نکلا

مقتول نوجوان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا، بھائی اور دوست بھی ڈکیتی میں ملوث ہیں
شائع 12 جولائ 2025 12:21am

نارتھ کراچی کے ایک گھر سے مردہ حالت میں ملنے والا نوجوان حمزہ دراصل جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران حمزہ کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آ گیا ہے۔

بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ کے بھائی عمیر کو بھی ماضی میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا، جبکہ جس دوست فیروز کے گھر سے حمزہ کی لاش ملی، وہ بھی ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم ہے۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ فیروز نے حمزہ کے بھائی کو فون کر کے بتایا کہ حمزہ کی طبیعت خراب ہے۔ جب بھائی موقع پر پہنچا تو حمزہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے، کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ دوست فیروز کو شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے۔

robber

man found dead

North Karachi house