Aaj News

افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث 2 اہلکار گرفتار

دونوں اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے
شائع 11 جولائ 2025 10:21pm

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کے معاملے میں ملوث سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے اور انہوں نے ایک گرفتار ملزم زبیر سے دورانِ جسمانی ریمانڈ 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ لاہور سے گرفتار، بھارتی باشندے ملوث ہونے کا انکشاف

اہلکاروں نے رشوت کے بدلے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک 4 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کو سونپی گئی ہے۔

اسلام آباد

Federal Investigation Agency

Groups involved in human trafficking