Aaj News

چشتیاں میں معمر خاتون کو 2 افراد نے سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2025 09:39pm

چشتیاں میں ایک معمر خاتون کو دو افراد سرعام شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔

چشتیاں میں تھانہ شہر فرید کی حدود میں ضعیف العمر خاتون پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے دو افراد خاتون کو سرعام شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس واقعے علاقے میں غم و غصے کی لہر چھاگئی۔

ڈی پی او بہاولنگر نے واقعے کانوٹس لے لیا۔ ان کی ہدایت پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے

FIR

police

Torture

Torture against woman

Chishtiyan