Aaj News

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمشین نے خصوصی نشستوں پر ارکان کی حلف برداری پر اسپیکر کو انتظامات مکمل کرنے کرنے کیلئے خط لکھ دیا
شائع 11 جولائ 2025 05:26pm

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، الیکشن کمشین نے خصوصی نشستوں پر ارکان کی حلف برداری پر اسپیکر خیبرپختونخوا کو انتظامات مکمل کرنے کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے لیے باضابطہ عمل درآمد شروع کر دیا، اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کو باقاعدہ خط ارسال کیا کردیا۔

خط میں کے پی اسمبلی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری کے لیے فوری طور پر انتظامات مکمل کیے جائیں۔

یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ واپسی کے بعد ان نشستوں پر ارکان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی واضح ہدایت جاری کی ہے کہ حلف برداری کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور تمام ضروری اقدامات فی الفور مکمل کیے جائیں تاکہ اسمبلی کی کارروائی مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔

مسلم لیگ (ن) کی 2 مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 2 مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست میں ثمربلور، سعیدہ جمشید، نرگس علی اور سیدہ سونیا حسین امیدواروں میں شامل ہیں، جن کے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال 14 جولائی کو ہوگی۔

ECP

KPK Assembly

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti Reserved seats