Aaj News

بھارتی سیاسی قیادت کو سیز فائر کا تسلسل بھی ہضم نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار

بھارت پر واضح کردیا تھا کہ پانی روکنا اقدام جنگ تصور ہوگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2025 03:08pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سے ملٹری ٹو ملٹری سیزفائر ٹھیک چل رہا ہے، مگر بھارتی سیاسی قیادت کو یہ استحکام بھی ہضم نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج اپنی پوزیشنز بدل چکی ہیں اور پاکستان کا میزائل پروگرام ملکی دفاع کی مضبوط ڈھال ہے۔

کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے عالمی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اسے عالمی سطح پر تنہائی کی طرف لے جا رہا ہے، بھارتی بیانیے کو دنیا میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں کابل جا کر چائے پینے اور بغیر تیاری کے سرحد کھولنے جیسے فیصلوں کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے عالمی شراکت داری پر زور دیا۔

india

Indus Waters Treaty

Deputy PM Ishaq Dar