Aaj News

بزنس کمیونٹی کا ایف بی آر کو اختیار دینے کیخلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو دائرہ کار وسیع کریں گے، جاوید بلوانی
شائع 10 جولائ 2025 09:38pm

پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اختیار دینے کے خلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام اور کراچی چیمبر آف کامرس کے جاوید بلوانی نے حکومت کی جانب سے ایف بی آر کو اختیار دینے کے خلاف 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ نہ صرف ہڑتال میں شامل ہوں گے بلکی اسے لیڈ بھی کریں گے، ایف پی سی سی آئی ملک بھرکے تمام چیمبرز کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے جاوید بلوانی نے بھی 19 جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم ایف بی آر کے قانون 37 ڈبل اے، 37 بی پر ٹوکن ہڑتال کریں گے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو دائرہ کار وسیع کریں گے، ہڑتال میں لاہور چیمبر، فیصل آباد چیمبر، سیالکوٹ چیمبر ،روالپنڈی چیمبر بھی شامل ہیں۔

جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی عزت کے ساتھ ٹیکس دینا چاہتی ہے، ایف بی آر کو جو اختیارات دیے ہیں اس میں کاروبار ممکن نہیں۔

FBR

FPCCI

ATIF AKRAM

javed balwani