صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے اے جی ایم اجلاس طلب کرلیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے سالانہ جنرل میٹنگ اے جی ایم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اے جی ایم کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہ میں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش سیریز بھی انہی دنوں ہو رہی ہو گی جہاں رکن ممالک بھی مدعو ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عرصہ دراز کے بعد اے سی سی کی میٹنگ بنگلہ دیش میں ہو رہی ہے، بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا وینیو اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا ہے۔ دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں
ذرائع اے سی سی کا کہنا ہے کہ میٹنگ کی تیاری کے لیے 15 روز کا نوٹس دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر اے سی سی اجلاس میں کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا، اسے آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔