Aaj News

ایران کے ساتھ جو امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں، نیتن یاہو

ہم جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا فاکس نیوز کو انٹرویو
شائع 10 جولائ 2025 12:53pm

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کو آگے بڑھائے گا، ایران ایک سال میں ایک سے زائد نیوکلیئر بم بناسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جو امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔

نیتن یاہو نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 105 فلسطینی شہید، حماس کے جوابی حملے میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ

ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران آپریشن رائزنگ لائن کے بعد اپنا جوہری پروگرام جاری نہیں رکھے گا، لیکن انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل اور امریکا کو ایران کے معاملے پر مسلسل نگرانی جاری رکھنی ہوگی۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دوسری ملاقات بے نتیجہ، اسرائیلی وزیراعثظم نے غزہ سے متعلق مذموم ارادوں سے آگاہ کردیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کی طاقت، اسرائیل کی طاقت اور امریکا و اسرائیل کی مشترکہ طاقت سے خوفزدہ ہے، اس کا اثر صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑا ہے۔

America

Benjamin Netanyahu

Iran's nuclear program

60 days ceasefire