Aaj News

خیبرپختونخوا: سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات، طارق آریانی کا پارٹی قیادت پر سنگین الزامات

'علی امین گنڈاپور نے کہا بانی پی ٹی آئی یا کوئی بھی کہہ دے، میں مشال کو سینیٹر نہیں بناؤں گا‘
شائع 10 جولائ 2025 12:46pm

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق آریانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

مردان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق آریانی نے انکشاف کیا کہ بیرسٹر گوہر، شکیل خان آفریدی اور عاطف خان نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے، لہٰذا وہ مشال کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بن جائیں۔

تاہم طارق آریانی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے انکار کرتے ہوئے کہا، ’بانی پی ٹی آئی یا کوئی بھی کہہ دے، میں مشال کو سینیٹر نہیں بناؤں گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری پارٹی یرغمال بن چکی ہے، علی امین گنڈاپور نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں۔‘

طارق آریانی نے کارکنوں سے سوال کیا، ’سب بتائیں، کیا ہماری یہ حکومت اے این پی کی حکومت سے بدتر نہیں؟ کیا ہماری حکومت میں کرپشن عام نہیں ہو چکی؟‘ جس پر کارکنوں نے کھلے عام تصدیق کی کہ ’جی ہاں، کرپشن ہو رہی ہے۔‘

Senate Ticket

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Tariq Aryani

Mishal Yousufzai