دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلے کا مرکز ریاست ہریانہ کے جھجر علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، بھارتی میڈیا
شائع 10 جولائ 2025 09:22am

جمعرات کی صبح دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی (NCS) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز ریاست ہریانہ کے جھجر علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 4 منٹ پر آیا، جس کے نتیجے میں دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام سمیت این سی آر کے مختلف علاقوں میں زمین ہلتی محسوس ہوئی۔

جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر ایسی متعدد ویڈیوز سامنے آئیں جن میں پنکھے اور دیگر گھریلو اشیاء کو ہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

delhi earthquake

4.4 magnitude earthquake

residents feared

no damage yet