کراچی: آرام باغ میں ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت خوری کی ویڈیو وائرل
ایس ایس پی ٹریفک کا نوٹس، اہلکارعزیزحیدر معطل کردیا گیا
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت خوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، آرام باغ ٹریفک سیکشن کے اہلکار عزیز حیدرکو معطل کردیا گیا۔
کراچی میں آرام باغ ٹریفک سیکشن کے ٹریفک پولیس اہلکار عزیز حیدر کی رشوت خوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ 5 سو روپے کا نوٹ اپنی جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے فوری نوٹس لیتے ہوئے کراچی ایس ایس پی ٹریفک نے عزیز حیدر کو معطل کر کے ان کو ہیڈ آفس کلوز کر دیا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
karachi
Trafic police
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔