شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سینئر رہنما شبلی فراز کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی آئی سی کے مطابق شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث لایا گیا جہاں ان کا فوری ابتدائی علاج کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مکمل صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی حالت اب بہتر ہے اور وہ پی آئی سی میں زیر علاج ہیں۔
آج ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم ان کے علاج کے حوالے سے مشاورت کرے گی اور مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ مکمل تشخیص کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شبلی فراز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔