Aaj News

ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

مری،گلیات سمیت گردونواح میں موسلادھاربارش متوقع،محکمہ موسمیات
شائع 09 جولائ 2025 08:38am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ لاہور میں 26 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مری میں 6 ملی میٹر اور منڈی بہاالدین میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شیگر کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ دریائے ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورومیں طغیانی کا خدشہ ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رات بھر بادل خوب برسے، جس سے کپاس اور دھان کی فصلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Monsoon

Landsliding

rainy weather

Glacier

Rain prediction

Weather Updates

NDMA Alert