Aaj News

بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق وزیراعظم سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2025 09:06pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی عمران خان کو بتایا جبکہ انہوں نے اسیر قیادت کے خط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی غور سے بیرسٹر گوہر کی باتیں سنتے رہے، بیرسٹر گوہر نے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ موجودہ حالات میں قیادت کے بارے سخت پیغامات مناسب نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی معاملات پر بھی بریف کیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا کہ احتجاج اور عدلیہ کے علاوہ بھی دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہییے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی سمیت ملکی صورتحال عمران خان کے سامنے رکھی۔

اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پر نظرثانی کی درخواست کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا لوگوں نے آپ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو پر سابق وزیراعظم نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

imran khan

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

Barrister Gohar Khan

Adiayala Jail

Barrister Gohar Ali Khan

Imran Khan Bushra Bibi