Aaj News

آزاد کشمیر کی تحصیل چکار میں اسکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلباء و طالبات زخمی

واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا
شائع 08 جولائ 2025 05:38pm

آزاد کشمیر کی تحصیل چکار میں اسکول وین کھائی میں جاگری، حادثے میں انتیس طلبا وطالبات زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک اسکول وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 29 طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے۔

اسکول وین چکار سے طلبہ کو لے کر دھنی بقالاں کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں.

ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمی بچوں کو فوری طور پر چکار اور ہٹیاں بالا کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Accident

AJK

muzafrabad