Aaj News

ڈی ایچ کیو پاکپتن اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ؛ انتظامی افسران کے تبادلے

ڈپٹی کمشنرپاکپتن ماریہ طارق کاتبادلہ کردیاگیا
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2025 10:02pm
DC Transferred After 20 Child Deaths in Pakpattan – Pakistan News

آج نیوز کی خبر پر پنجاب حکومت کا ایکشن جاری ہے۔ پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال کی اعلیٰ انتظامیہ کی گرفتاری کے بعد ڈپٹی کمشنر پاکپتن، ماریہ طارق کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ یاد رہے، آج نیوز نے 25 جون کو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کی خبر سب سے پہلے نشر کی تھی۔

اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے بعد وزیرِاعلیٰ پنجاب کے دورہ پاکپتن کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ واقعے کی سنگینی اور انتظامی ناکامیوں پر ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کو ڈی سی پاکپتن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کا تبادلہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکپتن کے ایک سرکاری اسپتال میں 20 بچوں کی اموات نے پورے صوبے کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات اور احتساب کا اعلان کیا تھا۔

انتظامیہ میں یہ تبدیلیاں وزیرِاعلیٰ کے اچانک دورہ پاکپتن کے بعد سامنے آئیں، جس میں انہوں نے صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

CM Punjab Maryam Nawaz

Pakpattan District Hospital