Aaj News

عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع
شائع 07 جولائ 2025 06:54pm

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل بروز منگل کو وکلا کی ملاقاتوں کا دن ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

وکلا کی فہرست کوآارڈینیٹر انتظار پنجوتھہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی، فہرست میں شامل وکلاء کل منگل کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔

imran khan

bushra bibi

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Imran Khan Bushra Bibi