Aaj News

خیبرپختونخوا : فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا تنگ، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، سی پی او
شائع 04 جولائ 2025 08:46am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ لکی مروت میں رات گئے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت بلال اور آصف نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی پی او کے مطابق گرفتار ملزم بلال کا تعلق ناور خیل جبکہ آصف نواز کا تعلق کٹہرے خیل سے ہے۔ دونوں دہشتگرد پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، جن میں دہشتگردی، قتل اور پولیس پر حملوں کے واقعات شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہا اور دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

KPK

police

terrorists

Arrested