Aaj News

ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بل ایوان نمائندگان نے منظور کر لیا

ایوان میں 216 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے بل کی منظوری، 2 ری پبلکن ارکان مخالفت میں ووٹ دیا
شائع 04 جولائ 2025 01:05am

امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کو منظور کر لیا ہے۔ ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بل نے 216 کے مقابلے میں 214 ووٹ حاصل کیے۔ اس بل کی منظوری کے بعد اب یہ صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

بل کی منظوری کے دوران، 212 ڈیموکریٹس کے علاوہ دو ری پبلکن ارکان نے بھی اس بل کی مخالفت کی۔ اس کے باوجود، بل ایوان میں مطلوبہ تعداد سے پاس ہو گیا۔ اس بل میں ٹیکس اصلاحات اور سرکاری اخراجات کے حوالے سے کئی اہم تجاویز شامل ہیں۔

دوسری جانب کچھ ارکان نے اس بل کو ”بگ بیوٹی فل بل“ کا لقب دیا، جس میں ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیوں اور اخراجات میں اضافہ شامل ہے۔

یہ بل اب صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا، اور اگر انہوں نے اس پر دستخط کیے تو یہ قانون بن جائے گا۔

US House of Representatives

passes Trump's tax and spending bill